برسلز،18/فروری(آئی این ایس انڈیا) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یورپی یونین (ای یو) کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کر کے اقتصادی تعاون، موسمیاتی تبدیلی اور صلاحیت کی تعمیر جیسے متفرق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔جے شنکر جرمنی میں کانفرنس میں شامل ہونے گئے تھے، وہ پیر کو یہاں آئے۔ان کے اس دورے کا مقصد اگلے ماہ ہونے والے ہندوستان یورپی یونین کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے شامل ہونے کی منصوبہ بندی کے پیش نظر تیاریوں کو دیکھنا ہے۔
وزیر خارجہ نے بین الاقوامی شراکت پر یورپی یونین کی کمشنر جٹا ارپلاینین سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے صلاحیت کی تعمیر اور ترقی کی شراکت کے اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کی۔ جے شنکر نے ٹویٹ کیاکہ ان مسائل پر تبادلہ خیال ہندوستان اور یورپی یونین دونوں کے لئے منافع بخش رہے گا۔یورپی یونین کی خارجہ امور سے متعلق کونسل میں وزیر نے مثبت اور مفید باہمی گفتگو بھی کی۔انہوں نے کہاکہ اس میں حصہ لے رہے وزراء خارجہ، سفیروں اور سینئر حکام اور اعلیٰ نمائندے جوزف بوریلیپھ کا شکریہ۔اس اہم شراکت داری کو اور مضبوط بنانے کے لئے ساتھ کام کرنے کا انتظار ہے۔جے شنکر نے یورپی یونین کے کاروبار ی امور کے کمشنر فل ہوگان سے بھی ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل کی یورپی یونین اور یورپی یونین-ہندوستان کے تعلقات کو لے کر ان کی تعریف کی اور بھروسہ جاتایا کہ ان کی قیادت میں ٹھوس نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے یورپی گرین ڈیل کے ایگزیکٹو نائب صدر فرانس ٹمرمنس سے بھی ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات اور جدت سے متعلق اپنے تجربے کو اشتراک کئے۔انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس کے بعد جے شنکر نے ٹویٹ کیاکہ گفتگو کے اہم مسئلے سیاسی، اقتصادی اور سماجی تھے۔ ہندوستان میں اور یورپی یونین کے ساتھ ہمارے تعلقات میں ان کی شدید دلچسپی دیکھی۔